مزید خبریں

گو نے 20 بچوں کو تین روزہ تعلیمی و تفریحی دورہ کوا سپانسر کر دیا

کراچی( کامرس رپورٹر )گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ ( GO) نے بوریوالا میں سویٹ ہوم کے 20 بچوں کیلئے تین روزہ تعلیمی اور تفریحی دورہ کوا سپانسر کیا۔سویٹ ہوم کوثر مجید فائونڈیشن کا ایک منصوبہ ہے جسے GO کے ڈائریکٹر شہزاد مبین کی قیادت میں چلا یاجارہا ہے۔ٹرپ کا انتظام کرنل ( ریٹائرڈ) انوار خورشید کی سرپرستی اور رہنمائی میں کیا گیا جن کی سربراہی میں GO میں سی ایس آر منصوبوں پر کام ہوتاہے۔بچوں کو لاہور میں متعدد مقامات بشمول پاکستان آرمی میوزیم، جوائے لینڈ،مینارِ پاکستان، بادشاہی مسجد، لاہور فورٹ اور لاہور چڑیا گھر کی سیر کرائی گئی۔بچوں کو GO کے سی ای او خالد ریاض صاحب سمیت GO کی سینئر قیادت کے ساتھ رسمی طور پر بات چیت کا موقع بھی ملا۔خالد ریاض تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خالد ریاض نے بچوں کیلئے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے میں سویٹ ہوم اور کوثر مجید فائونڈیشن کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ان بچوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے سویٹ ہوم اور کوثر مجید فائونڈیشن کے ساتھ شراکت داری پر فخر ہے تاکہ وہ نئے افق تلاش اور مثبت یادیں بناسکیں۔