مزید خبریں

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے علم کا حصول بنیادی اہمیت کا حامل ہے،ریحان شیخ

کراچی (کامرس رپورٹر) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمٹیڈ اور برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کے اشتراک سے کلائنٹس، شراکت داروں اور ملازمین کے ہمراہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ’’ڈیجیٹل: صنفی مساوات کے لیے جدت اور ٹیکنالوجی‘‘ کے عنوان سے ایک پینل مذاکرہ بھی منعقد ہوا جس کی قیادت اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک میں سی اے بی ایم، اے ایم ای کی ہیڈ اور کنٹری ہیڈ پاکستان، خدیجہ ہاشمی نے کی۔مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے ریحان شیخ نے کہاکہ ہمیں ایک بار پھر برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے۔