مزید خبریں

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر بڑھ کر282.85روپے ہو گئی

کراچی( کامرس رپورٹر )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو50پیسے کے اضافے سے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر282.29روپے سے بڑھ کر282.85روپے ہو گئی فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں50پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت 282.50روپے سے بڑھ کر283روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 282روپے سے بڑھ کر286روپے ہو گئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر301 روپے اور برطانوی پونڈ کی قیمت342روپے پر برقرار رہی ۔