مزید خبریں

جیکب آباد :نامعلوم چور گیس کی مین لائن کاٹ کرپائپ لے اُڑے

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) ریلوے تلاء پیچھو ہا ریلوے پھاٹک کے قریب نامعلوم چور رات گئے مین گیس لائن کاٹ کر80 فٹ پائپ لے اُڑے ، جس کے نتیجے میں گوٹھ جان محمد کالونی ، محمد شریف کالونی ،جمالی واہ کا علاقہ، ریلوے تلاء پیچھوہا محلہ سمیت اردگرد کے تمام علاقے گیس کی بندش سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ اس سلسلے میں اہل علاقہ محکمہ گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ فوری سپلائی بحال کی جائے تاکہ متاثرین میں بے چینی ختم ہو سکے۔