مزید خبریں

شکارپور :سیاہ کاری کے پرانے تنازع پر 2 سگے بھائی قتل، تیسرا زخمی

شکار پور (نمائندہ جسارت) ٹاؤن رستم کے قریب سیاہ کاری کے پرانے تنازع پر رات گئے گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق تیسرا بھائی زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت توفیق مہر ،رفیق مہر کے نام سے ہوئی ،لاشوں اور زخمیوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں فائرنگ دیرینہ دشمنی سیاہ کاری کے معاملے پر ہوئی۔