مزید خبریں

حیدرآباد : کوٹری کی رہائشی کا تحفظ کے لیے احتجاج

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کوٹری کی رہائشی اور پسند کی شادی کرنے والی مسماۃ سوہنی نے اپنے شوہر کے ہمراہ حیدرآباد کلب کے سامنے اپنے تحفظ کے لیے احتجاج کیا ۔ اس موقع پر سوہنی نے بتایا کہ میں نے اپنی مرضی اور خوشی سے نواب شاہ کے رہائشی نوجوان قربان علی سے نواب شاہ کی عدالت میں پسند کی شادی کی ہے جس کے بعد میرے رشتہ دار مشتعل ہو کر قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے میں اور میرا شوہر عدم تحفظ کا شکار اور دھمکیوں کے باعث روپوشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے یا میرے شوہر کو کسی بھی طرح کا جانی یا مالی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری میرے رشتے داروں پر ہوگی۔ انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ ہمیں قانونی تحفظ فراہم کرکے دھمکیاں دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔