مزید خبریں

ٹنڈوالہیار ،وارڈ نمبر 18 اور 20 کی گلیوں میں جوہڑ ،مکین پریشان

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 20اور وارڈ نمبر 18 میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو نے والے پی پی اور تحریک انساف کے کونسلر نے عوام کو بے یارو مد د گار چھوڑ دیا۔ وارڈ کی مختلف گلیاں گندے پانی کی لپیٹ میں ہو نے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ اور مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں جبکہ علاقہ مکین شدید مشکلات میں مبتلا ہیں۔ وارڈز میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے ،سیوریج کا پانی رہائشی علاقوں میں جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے، جس میں نیو مدینہ کالونی، چمبڑ روڈ، نصرپور روڈ، منصور کالونی،کشمیری کالونی سمیت متعدد کالونیوں میں سیوریج کا پانی جمع ہونے سے وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا ، شہریوں کی جانب سے میونسپل کمیٹی کو مسلسل شکایت کرنے کے باوجود صفائی کے لیے کوئی اقدامات نہیں اُٹھائے گئے جبکہ بلدیہ میں بیٹھے اعلیٰ افسران کی نااہلی کے باعث کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔ شہریوں کی جانب سے حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ محکمہ بلدیہ کی انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے شہر کی صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔