مزید خبریں

پیارے کا اجلاس

پیارے کے زمہ داران کا اجتماع مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس میں پی آئی اے کے ریٹائر ملازمین اور بیوگان کے مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز و تدابیر زیر غور آئیں۔ کوششوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا اور انتظامیہ کے مسائل حل کرنے میں تاخیری عمل پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ تقریب کے شرکاء میں دیگر احباب کے علاوہ صدر پیارے سید طاہر حسن، GS پیارے کینیڈا جمیل احمد خان، GS پیارے امریکا قیصر رضا خان، EC عالم حبیب، مبین الاسلام، رکن رحمن علی (سابق ٹیسٹ کرکٹر)، راحت اللہ خان، حفظ الرحمن اور یاور عباس نے شرکت کی۔ قیصر رضا خان کے انتخاب پر ان کو مبارکباد پیش کی گئی۔