مزید خبریں

کے تعاون سے لاہور میں سیمینارILOـ

6 جنوری 2023 کو لاہور میں ڈومیسٹک ورکرز یونین پنجاب کا تین 3 روزہ سیمینار آئی ایل او کے تعاون سے ہوا۔ جس میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد کی یونینز کی نمائندہ سابق کونسلرز لیڈی کونسلر ڈومیسٹک ورکرز لیبر لیڈران و دیگر نے حصہ لیا۔ سب نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ چائلڈ ڈومیسٹک ورکرز کے قانون کے مطابق اور متعلق اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔ اس کے مہمان خصوصی راؤ زاہد حسین ڈپٹی سیکرٹری لیبر پنجاب تھے۔ انہوں نے کہا چائلڈ لیبر کا قانون موجود ہیں اس میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کے افسران ہر ضلع میں موجود ہیں اور ضلع کی ویجلنس کمیٹی بھی موجود ہے آپ ان کے پاس بھی جا کر شکایت کر سکتے ہیں۔