مزید خبریں

خالد خان کی لوڈزریفرنڈم میں مبارکباد

لوڈز لمیٹڈ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں دویونینوں میں ریفرنڈ م ہوا۔ جس میں نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کی ملحقہ یونین لوڈز محنت کش اتحاد یونین بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی ۔یونین عہدیداران نے کامیابی کے بعد دفترزون آکر صدر خالد خان کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدرخالدخان نے کہاکہ یونین عہدیداران مزدور وں کے حقوق اور ان کی بقا کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے اور آنے والے چارٹرآف ڈیمانڈ پر مزدوروں کو زیادہ سے زیادہ مرعات دلوانے میں اپنا بھرپور کردار اداکریں گے اور نیشنل لیبرفیڈریشن ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ان کے ساتھ مل کر مزدور مسائل پر جدوجہد کریں گے اور فیکٹری کی تعمیراور ترقی میںاپنے مزدوروں کے ساتھ بھرپور کردار اداکریں گے۔ بعد ازاں صدرخالدخان اورجوائنٹ سیکرٹری امیرروان نے لوڈزمحنت کش اتحاد یونین کے جنرل سیکرٹری احمد حسن ودیگر عہدیداران کی مٹھائی سے تواضع کی ۔