مزید خبریں

سرمایہ دار خواتین کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتا ہے‘ انعم خان

ریڈ ورکرز فرنٹ کراچی کی جنرل سیکرٹری انعم خان نے جسارت کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ محنت کش خواتین کو سرمایہ دار محنت کی منڈی میں لاتے ہی اس لیے ہیں کہ وہ مرد محنت کشوں سے کم اجرت پر کام کرنے کو راضی ہوجاتی ہیں معاشی مجبوریوں کے سبب۔ خواتین کو اس لیے رکھا جاتا ہے کہ وہ مرد محنت کشوں کی نسبت اپنے حقوق کے لیے کم ہی لڑتی ہیں۔ زیادہ بولتی نہیں ہیں مالکان و انتظامیہ کے سامنے۔ خواتین محنت کشوں کے ذریعے سرمایہ دار مرد محنت کشوں پر کم اجرتیں رکھنے کا دباؤ برقرار رکھتے ہیں۔ جب ہم ان کی اجرتیں مرد محنت کشوں کے برابر کرنے کی بات کرتے ہیں تو سرمایہ دار کہتا ہے کہ ہاں ٹھیک ہے میں برابر کرتا ہوں، مردوں کی تنخواہیں کم کرکے وہ برابری کی بات کرتا ہے جبکہ ہم محنت کش خواتین کی اجرتیں بڑھا کر مرد محنت کشوں کے برابر کرنے کی بات کررہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محنت کشوں کو صنفی بنیادوں پر تقسیم ہونے کے بجائے اس سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جدوجہد کرنی چاہیے جو کہ محنت کش خواتین کا معاشی اور صنفی استحصال کرتا ہے۔