مزید خبریں

نے نیشنل لیبر فیڈریشن کو اول درجہ کی تنظیم قرار دے دیاNIRCـ

نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شمس الرحمن سواتی نے نیشنل لیبر فیڈریشن کو پاکستان کی سب سے بڑی فیڈریشن کا اعزاز حاصل ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور نیشنل لیبر فیڈریشن کی ہر سطح کی قیادت اور ملحقہ یونینز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پورا سال NIRC نے تمام فیڈریشنوں کو موقع دیا، سماعتوں اور جانچ پڑتال کے ایک بڑے عمل کے بعد تمام فیڈریشنوں کی پوزیشنوں کا تعین ہوا۔ شمس سواتی نے کہا کہ ہم پر اور زیادہ ذمہ داری آگئی ہے، ہم تمام فیڈریشنوں، ٹریڈ یونینز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کے مزدوروں کا ہے۔ ہم تمام ٹریڈ یونینز لیڈر اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پاکستان بھر کے مزدوروں کے لیے باوقار روزگار کا حصول ممکن بنائیں گے۔ لیبر قوانین اور سماجی تحفظ کے قوانین میں بہتری ان کے دائرہ کار کو بڑھانے، رجسٹریشن کے راستے میں حائل رکاوٹوں اور دور کرنے اور ان کے دائرہ کار کو اِن فارمل سیکٹر تک بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راز مزدوروں کی خوشحالی کے ساتھ مشروط ہے۔ مزدور خوشحال ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی تمام ٹریڈ یونینز فیڈریشنوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہمارا سب کے ساتھ احترام کا تعلق ہے۔ اس ذمہ داری کے بعد ہم تعلقات اور زیادہ بڑھائیں گے اور مل کر پاکستان کی ترقی اور مزدوروں، کسانوں کی خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا
کہ ہم حکومت سے بھی توقع کرتے ہیں کہ وہ اس حوالے سے میرٹ کے خلاف نہیں جائیں گے اور حق داروں تک اُن کا حق پہنچانے کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ ہم حکومت کے اداروں اور عالمی اداروں کے ساتھ مل کر مزدوروں کے لیے باوقار روزگار ان کی خوشحالی، تعلیم، علاج کے لیے کام کریں گے۔ خواتین لیڈر کے ساتھ ہونے والے سلوک کو ختم کرانے، چائلڈ لیبر کے خاتمے اور ان بچوں کے لیے تعلیم کے حق حصول کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اسی طرح دیہاڑی دار مزدوروں کے لیے قوانین اور ان کے حقوق کے لیے کام کریں گے، ہم توقع رکھتے ہیں کہ ان مثبت کاموں کے لیے تمام ٹریڈ یونینز کی لیڈر شپ ہمارے ساتھ تعاون کرے گی۔