مزید خبریں

حیا صرف پردہ کا نام نہیں‘ آمنہ نذیر

حیا صرف پردہ کر لینے کا نام نہیں بلکہ حیاتو اخلاق اور کردار میں بھی ہوتی ہے۔ لباس سے بھی حیا نظر آتی ہے۔ یہ بات جماعت اسلامی یوتھ کی صدر آمنہ نذیر نے آمنہ مدرسہ باغ کورنگی میں یوتھ کے پروگرام میں گزشتہ دنوں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر حیا کا مفہوم بہت مختصر لیا جاتا ہے لیکن حیا کا ایک جامع مفہوم قرآن مجید ہمیں دیتا ہے۔ حیا صرف انسانوں سے ہی نہیں بلکہ اللہ سے بھی کرنے کا قرآن ہمیں حکم دیتا ہے۔ آمنہ مدرسے میں بہت ہی جامع پروگرام ہوا۔ اس میں یوتھ کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی شرکت کی اور حاضری 100 سے بھی زیادہ تھی۔ پروگرام کا اختتام دعا سے کیا ۔