مزید خبریں

پاکستان اسٹیل‘ مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم

پاکستان اسٹیل سرونگ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ منشور مطالبات پر اعلیٰ سطحی انتظامی کمیٹی قائم کردی۔ 4 نکاتی گریوانس کی درخواست بذریعہ آئی آر ڈیپارٹمنٹ سی ای او پاکستان اسٹیل کو بھیجی گئی تھی۔ ملازمین کے معاشی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے سی ای او پاکستان اسٹیل نے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے
جس پر ہم سی ای او پاکستان اسٹیل کے شکر گزار ہیں۔ یہ اعلیٰ سطح کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کر کے سی ای او پاکستان اسٹیل کو بھیجے گی۔ پاکستان اسٹیل سرونگ ایمپلائزایکشن کمیٹی کے کنوینر اور جنرل سیکرٹری نے تمام سرونگ ایمپلائز سے درخواست کی ہے کہ وہ تحمل اور برد باری سے کمیٹی کی سفارشات کا انتظار کریں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان اس کے بعد ہی کیا جائے گا۔