مزید خبریں

حیدرآباد: واسا کے شعبہ قانون اور اکائونٹس کیخلاف تحقیقات کا آغاز

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ایم ڈی واسا کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، صورتِ حال مسلسل عدم پیشی کے باعث پیدا ہوئی، ایم ڈی واسا کو کیس سے لا علم رکھنے پر لاء ڈپارٹمنٹ اور متعلقہ اکاونٹس ڈپارٹمنٹ کے خلاف محکماتی تحقیقات شروع کرکے ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ ایچ ڈی اے میڈیا سیل کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق واسا کے مرحوم ملازم کی تنخواہ اور دیگر واجبات سے متعلق دائر کردہ آئینی درخواست کی سماعت سے متعلق مینجنگ ڈائریکٹر واسا کو مسلسل لا علم رکھنے کا ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے نے نوٹس لے کرادارہ کے لاء ڈپارٹمنٹ اور شعبہ اکائونٹس واسا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اورسنگین کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔