مزید خبریں

حیدرآباد: ٹنڈوالہیار یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹنڈوالہیار یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے سالانہ انتخابات میں بول نیوز کے زین خانزادہ صدر ، نیوز ون کے طارق حمید عباسی سینئر نائب صدر، عثمان گل کشمیری جنرل سیکرٹری ، فیضان خانزادہ آفس سیکرٹری اور محمد ناظم خانزادہ خازن ، حنان عابد سیکرٹری اطلاعات جبکہ ندیم عباسی، ارشد متین ، عمران عالم قائم خانی ممبر گورننگ باڈی منتخب کیے گئے، فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کے مرکزی نائب صدر عرفان آرائیں ، ممبر ایف ای سی عبداللہ سروہی، عمران پاٹولی، حیدرآباد یونین جرنلسٹس (ورکرز)کے صدر ناصر شیخ، جنرل سیکرٹری امجد اسلام ، جوائنٹ سیکرٹری ندیم اختر، خازن عمران ملک، اراکین گورننگ باڈی جاوید چنہ، غلام قادر توصیفی، امتیاز کھاوڑ نے ٹنڈوالہیار یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا ہے کہ نو منتخب عہدیدار صحافت کے فروغ اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔