مزید خبریں

کندھکوٹ :ایس ایچ او سمیت اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) تحصیل کے غوث پور تھانے کی حدود میں پولیس کی جانب سے کچھ روز قبل چوری کے الزام میں گرفتار کیے گئے نوجوانوں اسد شیخ اور میر شیخ کو مبینہ مقابلے میں مارا گیا تھا جس پر مقتول اسد شیخ کے بھائی عطاء اللہ شیخ، مقتول کے والد صاحب خان شیخ کی الگ الگ پٹیشن کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج سلیمان ابڑو کی عدالت میں ہوئی، پولیس کے جعلی مقابلے میں ثابت ہونے پر عدالت نے واقعے میں ملوث ایس ایچ او احمد نواز جکھرانی، ہیڈ محرر عبداللہ چنہ، بخت علی سومرو سمیت 7 پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔