مزید خبریں

جیکب آباد ،بلدیہ کی غفلت ، سرکٹ ہائوس گندے پانی کا جوہڑ بن گیا

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) سرکٹ ہائوس بلدیہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل ہو گیا ،8ماہ سے سرکٹ ہائوس میں سیوریج کا تالاب بنا ہوا ہے ،جس کی وجہ سے سرکٹ ہائوس ،رہائشی کوارٹرز سمیت پرانشل بلڈنگس کی عمارت کمزور اور دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی اور موذی امراض پھوٹ پڑے جس کے باعث علاقے کے مکینوں کی زندگی عذاب بن گئی ہیَسجاد علی ،رمضان ،نواز علی او ر دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی سمیت بلدیہ حکام کی متعدد بار شکایت کی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی، سرکٹ ہائوس تاریخی عمارت سمیت باہر سے آنے والی شخصیات کا مہمان خانہ ہیِ جو اب تباہ ہو رہا ہے سیوریج کے بندے اور بدبو دار پانی کی وجہ سے سرکٹ ہائوس کا باغ بھی تباہ ہو گیا ،چاروں اطراف سے سرکٹ ہائوس کی عمارت سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے ،بلدیہ حکام بحریہ کا ڈسپوزل نہیں چلاتے ہر وقت موٹر خراب ہوتی ہے جس کی وجہ سے پانی کی نکاسی نہیں ہوتی بارش کے بعد سے سرکٹ ہائوس میں یہ تالاب بنا ہوا ہے شہرمیں نالے بنائے جا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود شہریوں کو کوئی فائدہ نہیں سیوریج کا پانی روڈ پر نکل آتا ہے جس کی بروقت صفائی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے کروڑ وں کی مالیت کا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتا اور عوام روڈ سے سہولت سے بھی محروم ہو جاتے ہیں، بلدیہ کی ذرا سی غفلت سے نہ صرف کروڑوں کا نقصان بلکہ عوام کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یو ایس ایڈ کی جانب سے سیوریج کی مدد میں اربوں روپے خر چ کرنے کے باوجود شہرکا سیوریج کا مسئلہ تاحال حل نہیں ہوا فنڈز کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں جس کی تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کرنے والوں کو سخت سزا مل سکے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،وزیر بلدیہ ،یو ایس ایڈ حکام ،ایم ایس ڈی پی ،محکمہ ترقی و منصوبہ بندی چیئر مین ،نیب اینٹی کرپشن و دیگر ادارے نوٹس لیں ،تاکہ علاقے کے لوگوں کا مسئلہ حل ہو سکے۔