مزید خبریں

نیو بالاکوٹ زلزلہ متاثرین کیس‘چیف سیکرٹری ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے نیو بالاکوٹ سٹی زلزلہ متاثرین کیس کی سماعت کے موقع پر چیف سیکرٹری کے پی کے اور سیکرٹری ریلیف ورک کو ذاتی حیثیت میں طلب جبکہ ایرا سے زلزلہ متاثرین کے فنڈ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ عدالت عظمی میںکیس کی سماعت جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت عدالت عظمی نے پوچھا کہ بتایا جائے زلزلہ زدہ علاقوں متاثرین کی بحالی کی کتنی رقم اکٹھی ہوئی،قومی و بین الاقوامی سطح سے حاصل فنڈ سے کتنی رقم خرچ ہوئی،ایرا بتائے کہ زلزلہ متاثرین کے فنڈ میں باقی کتنی رقم موجود ہے،زلزلہ متاثرین کی باقی ماندہ فنڈ کس ادارکے پاس ہیں، زلزلہ 2005ء میں آیا،متاثرین کی بحالی کے لیے 18 سال سے دائرے میں گھوم رہے ہیں۔ عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ چیف سیکرٹری کے پی کے بھی زلزلہ متاثرین کے فنڈ سے متعلق الگ تحریری جواب دیں۔دوران سماعت ڈائریکٹر ایرا نے عدالت کو بتایا کہ بالاکوٹ مانسہرہ میں متاثرین کی آباد کاری و ترقیاتی منصوبوں کے لیے 205 بلین خرچ کیے۔