مزید خبریں

سندھ کے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان

کراچی(آن لائن)کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز تین روز بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق تمام فلنگ اسٹیشنز جمعہ 10 فروری کی صبح 8 بجے سے 13 فروری کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔اس کے علاوہ تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کے لئے بارہ فروری کو 24 گھنٹے کے لئے گیس فراہمی بند کی جائے گی۔