مزید خبریں

مہنگائی مارچ حکمرانوں اور آئی ایم ایف کو پیغام ہوگا،میاں اسلم

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا لاہور تا راولپنڈی تین روزہ مہنگائی مارچ عوامی اُمنگوں کی تر جمانی ثا بت ہوگا، مہنگائی مارچ حکمرانوں اور آئی ایم ایف کے لیے پیغام ہے کہ ہمیں بند کمروں کے فیصلے منظور نہیں، انھوں نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ شرائط قوم کے سامنے رکھی جائیں،نااہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی اور بدامنی کے عفریت کے سامنے کھڑا کر دیا ہے، پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پر مشتمل ٹرائیکا ایکسپوز ہوگیاعوام کے سامنے ان کا بھیا نک چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے،غریب قوم مزید قربانیاں نہیں دے سکتی اب کی بار حکمران اشرافیہ قربانی دے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کر ترے ہو ئے کیا۔میاں محمد اسلم نے کہا ملک کو آئی ایم ایف اور بیرونی قرضوں کی ضرورت نہیں، حکمران اپنی کرپشن بند کریں، عالمی مالیاتی ادارے کا 23 واں پروگرام چل رہا ہے، بتایا جا یامعیشت بہتر کیوں نہیں ہوئی؟،نااہل حکمران ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں، عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا انہیں کرپٹ نظام اور اس کے محافظوں سے نجات چاہیے، انھوں نے کہا عوام آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کے اُمیدواران کو کامیاب بنا کر پاکستان کومسائل کے دلدل سے نکال سکتے ہیں۔