مزید خبریں

جسارت کی خبر پر جونیئرترین چیئرمین اے ٹی آئی آر تبدیل،سینئر افسر محمد وسیم چودھری کا تقرر کر دیا گیا

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) وزیر اعظم پاکستان نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی روشنی میںمحمد وسیم چودھری کو اپیلٹ ٹریبونل ان لینڈ ریو نیو اے ٹی آئی کا چیئر مین مقرر کر دیا ہے ۔ وسیم چودھری جوڈیشل ممبر اورگریڈ21 کے افسر ہیں ۔ اب وہ گریڈ22 میں چیئر مین اے ٹی آئی آر کے فرائض انجام دیں گے ۔ ان کا تقرر8فروری2023ء کو فوری طور پر عمل میں آ گیا ہے۔واضح رہے کہ روز نامہ جسارت نے30جنوری کو اشاعت میں خبر شائع کی تھی کہ جونیئر ترین افسر کو چیئرمین اے ٹی آئی آر مقرر کر دیا گیا ہے ۔ اس تقرر پر عدالت میں بھی درخواست موجود تھی ۔ جسارت کی خبر کے نتیجے میں حکام نے نوٹس لے کر اب با قاعدہ تقرر کر دیا ہے ۔ معزول کیے گئے افسر کے بارے میںبتایا گیا تھا کہ انہوں نے تعلقات کی بنیاد پر یہ پوزیشن حاصل کی تھی۔