مزید خبریں

مہنگائی مکاؤ روڈکاررواں‘ عتیق عباسی کی سربراہی میں کمیٹی قائم

راولپنڈی ( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی قیادت میں لاہور سے أنے والا مہنگائی مکاؤ روڈ کاروان 12 فروری کو راولپنڈی پہنچ رہا ہے۔ بعد نماز مغرب فوارہ چوک میں روڈ کاروان کا استقبال کیا جائے گا اور اختتامی جلسہ بھی ہو گا۔جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور دیگر خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی دفتر سید مودودی بلڈنگ میں12 فروری کو مہنگائی مکاؤ روڈ مارچ کے استقبال اور اختتامی جلسہ کے انتظامات اور تیاریوں کے سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طے کیا گیا کہ جلسہ کے ناظم ضلعی جنرل سیکرٹری عتیق احمد عباسی ہوں گے۔ ان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ متعدد انتظامی کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔ راولپنڈی شہر سے پہلے گوجر خان شہر جی ٹی روڈ پر بھی مہنگائی مکاو روڈ کاروان کا استقبال کیا جائے گا۔