مزید خبریں

نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات

لاہور( نمائندہ جسارت) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں چین کے قونصل جنرل زاؤ شیرین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے خصوصاً اسموگ پر قابوپانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیااور سی پیک کے منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی مشکل کی ہر گھڑی میں پورا اتری ہے۔چین نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسموگ پر قابو پایا ہے۔ ایئر پیوریفائیڈ ٹاورز کی چینی ٹیکنالوجی اسموگ کے حوالے سے سود مند ثابت ہوئی ہے۔پنجاب خصوصاً لاہور میں اسموگ پر قابو پانے کیلئے چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسموگ سے نمٹنے کیلئے چین کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔چینی قونصل جنرل زاؤ شیرین نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔ اسموگ پر قابو پانے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی بھرپور معاونت کریں گے۔چینی قونصل جنرل نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کوچین کے دورے کی دعوت دی اورکہا کہ ہمیں خوشی ہوگی کہ آپ چین کا دورہ کریں۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ چین میرے دل کے بہت قریب ہے،انشاء اللہ پہلی فرصت میں ہی چین جاؤں گا۔