مزید خبریں

سینٹری ورکرز کی تنخواہ 25 ہزار کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سینٹری ورکرز کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔ سندھ حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 7 جولائی 2022ء کو مزدروں کی تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کردی تھی۔ عدالت نے مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے ادا کرنے کے حکم پر عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں سینیٹری ورکرز بلکہ تمام محکموں میں کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ سندھ ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست، درخواست گزار کی عدم حاضری پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹرکی جانب سے دلائل دینے کے لیے مہلت طلب کرنے پرپی ایس او غیر قانونی بھرتی ریفرنس پر سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی‘ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔