مزید خبریں

سینیٹ قائمہ کمیٹی میں انسداد منشیات کے 2 بلوں کی منظوری

اسلام آباد (اے پی پی)سینیٹ کمیٹی نے کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس (ترمیمی) بل اور کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹین(ترمیمی)ایکٹ کے 2 بل متفقہ طور ر منظور کر لے۔ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس(ترمیمی)بل کے عنوان سے پیش کیے گئے، بل کے تحریک کنندہ سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اس بل کا بنیادی مقصد تعلیمی اداروں سے منشیات کا خاتمہ ہے۔یہ بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کے اجلاس میں منظور کیے گئے۔ اجلاس سینیٹر اعجاز احمد چودھری کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا۔ اس بل کے ذریعے تمام تعلیمی اداروں کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ایک انضباطی کمیٹی کی تشکیل کو لازمی قرار دیا ہے۔