مزید خبریں

مہنگائی وبیروزگاری کی صورتحال ابترہوگئی، حسین محنتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے ملک میں خوفناک مہنگائی وبے روزگاری کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ آئی ایم ایف کی شرائط پرسودی نظام معیشت ومہنگائی کے طوفان سے ملک کومزید بحران سے دوچارکرنے کے بجائے قرضوں وسودی معیشت سے نجات ،سادگی وکفایت شعاری وعام آدمی کا معیارزندگی بہتربنانے کے لیے عملی قدامات کرے، بے حس حکمرانوں نے عوام کے لیے دو راستے چھوڑے ہیں وہ لوٹ کھسوٹ چوری ڈکیتی کرکے اپنی زندگی گزاریںیا وہ خودکشی کرکے اس بدترین معاشی زندگی سے جان چھڑا لے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مقامی ہال میںنیشنل کنزیومر موومنٹ سندھ کی ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔نیشنل کنزیومر موومنٹ سندھ کی ورکنگ کونسل کا اجلاس امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جس میںنو منتخب چیئرمین شہزاد مظہر، ڈپٹی کنوینرشیخ ارشد، جنرل سیکرٹری رانا عرفان، عبدالغفار، محمد اشرف و نعیم شیخ بھی موجود تھے۔محمد حسین محنتی نے مہنگائی و بے روزگاری سے تنگ آکراورنگی ٹاؤن کے رہائشی فیضان کی خودکشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی رویے کی مذمت کی اور کہا کہ وزراو بیوروکریسی کے اہلکار بڑی بڑی مراعات کے عیش اڑا رہے ہیں ،غریب کی خودکشی کا کسی کو احساس نہیں ، انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں نیشنل کنزیومر موومنٹ کو اپنے کردار کو مؤثر کرنا ہوگا ۔ڈالر کی قیمت کا سبزی دال، چاول، آٹے، انڈے و گوشت کی قیمتوں میں اضافے سے کیا تعلق ہے؟ کنزیومر کورٹ و ڈپٹی کمشنرز کے کردار کو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔محمد حسین محنتی نے نیشنل کنزیومر موومنٹ سندھ کے صدر سید صلاح الدین اختر کی نجی مصرو فیات پر ان کی رخصت قبول کرتے ہوئے سید شہزاد مظہر کو قائم مقام کنوینراورسید عبدالغفارکو پریس سیکرٹری مقررکیا ہے۔