مزید خبریں

معاشی بحران اور مہنگائی کے دور میںعام آدمی کی مدد ضروری ہے

کراچی ( کامرس رپورٹر) سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سابق ایڈوائزر وزیراعظم پاکستان، ڈاکٹر عشرت حسین نے کھارادر جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔ ہسپتال کے صدر اور معروف صنعتکا رمحمد بشیر جان محمد اور شہر کی معروف کاروباری و فلاحی شخصیات عارف حبیب ، سبینہ کھتری ،حاجی غنی عثمان ، طالب کریم ودیگر شخصیات نے استقبال کیا۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتیہوئے انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں غیر سرکاری اور فلاحی اداروں نے حیران کن خدمات انجام دی ہیں اور انسانی خدمات کی شاندار مثال پیش کرکے اپنے ملک اور لوگوں سے محبت کا ثبوت پیش کیا ہے۔بے لوثی، دیانت داری ، سچی لگن اور درست حکمت عملی سے نہ صرف پاکستان اپنے معاشی بحران سے نکل سکتاہے بلکہ ہر مشکل پر قابو پا سکتاہے۔انہوں سے پرائمری ہیلتھ کئیر اورنرسنگ کے شعبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں نرسنگ افرادی قوت کو فروغ دینے اور گراس روٹ لیول پر بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے اور کھارادر جنرل ہسپتال لیاری کے کم سہولیات والے علاقے میں جدید طبی خدمات فراہم کر رہا ہے۔اس موقع پر ہسپتال کے صدر محمد بشیر جان محمد نے کہا موجودہ معاشی بحران اور مہنگائی کے دور میں کاروباری شخصیات اور اداروں کو رضاکارانہ طور پرعام آدمی کی مدد کے لئے آگے آنا ہوگا۔