مزید خبریں

قومی فٹبال چیلنج کپ، پاکستان ریلوے نے حسین ٹیکسٹائل کو شکست دی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مختلف شہروں میں قومی چیلنج کپ 2023 میں گزشتہ روز مزید 5 میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ بہاولپور میں دن کے پہلے میچ میں حسین ٹیکسٹائل اور پاکستان ریلوے کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملا۔ فیصل آباد میں دن کے دوسرے میچ میں اوٹو کرینز نے ماشا یونائیٹڈ کو 2-1 سے ہرا دیا۔ اوٹو کرینز کی جانب سے عبدا لرحمان اور حسین شاہ نے ایک ،ایک گول کیا۔ ماشا یونائیٹڈ کے لیے عثمان ایک گول کر سکے۔ لاہور میں دن کے تیسرے میچ میں واپڈا نے سیف ٹیکسٹائل کو 3-0 سے شکست دی۔ عدیل، شائق اور فہیم نے ایک، ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ راولپنڈی میں دن کے چوتھے میچ میں کے آر ایل نے آرمی کو 2-0 سے شکست دی۔ محمد وحید نے دو گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔ پشاور میں دن کے پانچویں میچ میں پی اے ایف نے بی ایچ سی سی کو 3-0 سے شکست دی۔ فہیم، عیسیٰ اور نائیک عالم نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔