مزید خبریں

ٹھیلے والوں کا کاروبار ختم نہ کریں

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے اسلام آباد میں احساس پروگرام کے تعاون سے بننے والے ٹھیلوں کو جو مزدوروں کے روزگار کا ذریعہ تھے بلڈوز کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عقل و خرد سے عاری ہیں یہ نفرت کی آگ میں جل رہے ہیں اور اندھے ہوگئے ہیں۔ ایک سرکاری انتظام میں روزگار کے چلتے ذریعے کو بلڈوز کرنا ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس اتھارٹی کے حکم پر یہ اقدام کیا گیا ہے انہی کے جیپ سے ان ٹھیلوں کی دوبارہ بحالی کی جائے اور اختیار اور اقتدار کے نشے میں کیے گئے ایسے اقدامات جو لوگوں سے روزگار کو چھین لیں کو جرم قرار دے کر ان ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔