مزید خبریں

سعودی سپر کپ ، النصر کے باہر ہونے کے ذمہ دار رونالڈو ہیں ، کوچ

ریاض(جسارت نیوز) النصر کے ہیڈکوش روڈی گارشیا نے سعودی سپر کپ کے سیمی فائنل میں التحاد کیخلاف ٹیم کے باہر ہونے کا ذمہ دار کرسٹیانو رونالڈو کو ٹھہرادیا۔سعودی فٹبال کلب النصر کے کوچ نے الزام عائد کیا کہ پہلے ہاف میں رونالڈو کی جانب سے موقع ضائع کرنے کی وجہ سے میچ کا رخ بدل گیا۔گارشیا نے النصر کے کیخلاف جیت پر التحاد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہم سے پہلے ہاف میں بہت بہتر پیش کیا، بدقسمتی سے ہماری ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔فرانسیسی منیجر نے مزید کہا کہ یہ سچ ہے کہ ہمیں سپر کپ ہارنے کا افسوس ہے لیکن ہم ابھی بھی لیگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔النصر فٹبال کلب کے روایتی حریف التحاد نے 1-3 گول سے شکست دی تھی۔پرتگالی سپر اسٹار نے 43ویں منٹ میں گول کرنے کی کوشش کی تھی لیکن گول کیپر مارسیلو گروہے نے کوشش کو ناکام کردیا تھا۔اس سے قبل ایک نمائشی میچ کے دوران میسی کی پیرس سینٹ جرمن نے رونالڈو کی النصر ٹیم کو شکست دی تھی۔