مزید خبریں

کراچی کے عوام سڑکوں پر آگئے تو آپ کیلئے مشکل ہوجائے گی،خالد مقبول کی وزیراعظم کو دھمکی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم نے الیکشن نہیں لڑا تو پھر اس شہر میں کوئی الیکشن نہیں ہوگا۔الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر پر ایم کیو ایم، پاک سر زمین پارٹی اور تنظیم بحالی کمیٹی نے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الیکشن کمیشن غیر قانونی حلقہ بندیوں کا جواب دے اور منصفانہ الیکشن کے اصول طے کرے،انہوں نے وزیراعظم کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام سڑکوںپر آگئے تو آپ کے لیے مشکل ہوجائے گی۔ڈاکٹر فاروق ستار نے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی پر گٹھ جوڑ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایک پارٹی کا میئر اور دوسری کا ڈپٹی میئر نامنظور ہے۔ پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ اگر آصف زرداری نے بلاول کو وزیراعظم بنوانا ہے تو کراچی والوں کو اپنے ساتھ رکھنا ہوگا۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے بلدیاتی حلقہ بندیوں پر یادداشت پیش کردی۔