مزید خبریں

محمد حسین محنتی کی ادارہ نورحق میں حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی مخلص ودیانتدار قیادت ہی امن و شہرکراچی کی روشنیاں بحال کرسکتی ہے،صاف وشفاف بلدیاتی انتخابات ہوئے تو15 جیت ترازوکی ہوگی۔یہ بات انہوں نے ادارہ نورحق میں امیرحلقہ کراچی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کے دوران کہی،امیرصوبہ نے باغ جناح میں کامیاب جلسے کے انعقاد پران کو پوری ٹیم سمیت مبارکباد اورکارکنان کی شب وروزمحنت اورایثاروقربانی کے جذبے کی تحسین کی اور کہاکہ آپ کی کوششوں سے کراچی میں کراچی کوووٹ دینے کی فضا قائم ہوئی جس کے اثرات پورے ملک کی سیاست پر پڑیں گے۔صوبائی امیرنے الیکشن کمیشن کی جانب سے ایم کیو ایم کی درخواست کو مسترد کرنے کے فیصلے کوخوش آئند قراردیتے ہوئے زوردیاکہ صاف و شفاف بلدیاتی انتخابات کے لیے ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج اور رینجرز کو تعینات کیا جائے، کراچی کے عوام 15 جنوری کو بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کرکے ترازوکوکامیاب اور دھاندلی کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں۔