مزید خبریں

حیدرآباد :تحریک لبیک کے کارکنان با عزت بری

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے ٹی ایل پی کارکنان کو با عزت بری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ون حیدرآباد نے سلیمان سروری ایڈووکیٹ اور قیصر سومرو ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد 2020 حیدر چوک دھرنا کیس میں نامزد اسلم سروری ایڈووکیٹ سمیت تحریک لبیک پاکستان کے10 ذمہ داران و کارکنان کو با عزت بری کر دیا ۔مقدمہ مکی شاہ پولیس نے اپریل 2020 میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے حیدر چوک پر دھرنا دینے پرتحت درج کیا تھا۔