مزید خبریں

حیدر آباد :سانگھڑ کی رہائشی کا شوہر کے ہمراہ تحفظ کے لیے احتجاج

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سانگھڑ کے گاؤں میاں جی کی رہائشی وحیدن نے شوہر کے ہمراہ تحفظ کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ انہوں نے بتایا کہ علاقہ کے رہائشی محمد یاسین سے حیدرآباد میں پسند سے شادی کی جس پر رشتہ دار شوہر کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، میرے رشتہ دار میری اور شوہر کی جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔