مزید خبریں

عمرکوٹ :غلام محمد کمبار پریس کلب کے صدرمنتخب ہو گئے

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) پریس کلب کے ہونے والے سالانہ الیکشن برائے سال “2023” کے نتائج کا اعلان کردیا گیا قلم دوست پینل بلامقابلہ کامیاب قرارغلام محمد کمبار پریس کلب عمرکوٹ کے صدرمنتخب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق پریس کلب عمرکوٹ کے ہونے والے سالانہ الیکشن برائے سال”2023″ کیالیکشن کمیٹی کے چیئرمین سید ریحان شبیر کمیٹی ممبران فقیر رسول بخش رحمدانی،ناہید حسین خٹک نیپریس کلب میں صحافیوں کے سامنے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیالیکشن کے تمام مراحل مکمل کیے “19” اکتوبر کوپریس کلب عمرکوٹ کے الیکشن شیڈول جاری کیا گیا۔24 اکتوبر کو الیکشن پریس کلب عمرکوٹ کے نامزدگی فارم بھرنے اور اعتراضات داخل کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی جس میں پریس کلب عمرکوٹ کے الیکشن میں قلم دوست پینل نے اپنے نامزدگی فارم جمع کرائے اور کسی نے فارم جمع نہیں کروائے، پریس کلب عمرکوٹ کی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین سیدریحان شبیر، الیکشن کمیٹی کے ممبران رسول بخش رحمدانی،ناہید حسین خٹک نے اعلان کرتے ہوئے کہا قلم دوست پینل کے بلامقابلہ کامیاب ہونے کااعلان کیا۔