مزید خبریں

سکھر بیراج میں محنت کش کے ڈوبنے کا معاملہ، ملازمین نے کام بند کردیا

سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر بیراج میں کام کرنے کے دوران محنت کش ڈوب کر جاں بحق ہونے کا معاملہ، ملازمین نے کام بند کردیا۔ سکھر بیراج میں شپنگ یارڈ کمپنی کی نااہلی کے باعث پھنسے ہوئے افراد کو دروازے سے نکالنے کے دوران محنت کش ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تھا، 55سالہ ڈرائیور کو گہرے پانی میں کیوں اُتارا گیا؟ انکوائری کمیٹی کی جانب سے تفتیش شروع کر دی گئی، سکھر بیراج کے دروازوں کی تبدیلی کے حوالے سے کام کرنے والی شپ یارڈ کمپنی کی نااہلی، عارضی دروازہ نہ نکالنے کے باعث بیراج میں پھنس گیا۔