مزید خبریں

خیرپور:سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت پروجیکٹ کا انعقاد

خیرپور (جسارت نیوز) سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت شہریوں، دیہات میں رہنے والوں، اسٹیک ہولڈرز، صحافیوں،اقلیتوں کے حقوق حاصل کرنے اور سرکاری سہولیات کی فراہمی جیسے اُمور کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ دسمبر اور جنوری میں منعقد کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ خیرپور اور سندھ ایگریکلچر فورسٹری ورکرز کوآرڈینیشن آرگنائزیشن کے مشترکہ تعاون سے تعارفی ورکشاپ ڈی سی آفس کے دربار ہال میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظفر اقبال پھلپوٹو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ورکشاپ میں آرگنائزیشن کے پروگرام مینیجر ریاض حسین لاڑک، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید ساجد حسین شاہ، ٹاؤن افسران، میونسپل کمیٹی کے نمائندوں، روینیو کے افسران سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ سندھ ایگریکلچر فورسٹری ورکرز کوآرڈینیشن آرگنائزیشن کے پروجیکٹ منیجر نیاز جونیجو نے بتایا کہ پروجیکٹ 5 ماہ کا ہے ،آئندہ دسمبر اور جنوری میں شروع ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ خیرپور، کنگری اور پریالوء کے علاقوں کے رہائشیوں، لوکل گورنمنٹ افسران، اسٹیک ہولڈرز، اقلیتوں، صحافیوں سمیت دیگر متعلقہ افراد کو تربیت فراہم کی جائے گی ۔