مزید خبریں

حیدرآباد: 3 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف لمس ملازمین کا احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ صوفی سنگت حیدرآباد کے قائد آکاش ملاح نے پریس کلب میں وقار، رضا راجڑ، نور محمد پالاری اور دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2020 میں کورونا وبا کے دوران عارضی بھرتی کیے گئے ملازمین کو نکال دیا گیا ،3 ماہ کی تنخواہیں بھی روک لی گئیں۔ انہوںنے کہاکہ سول اسپتال اور لمس جام شورو میں 3 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کرنے پر ناراض ہوکر بلا جوازاسپتال کے ایم ایس ستار جتوئی‘ اے ایم ایس غلام قادر دل نے 18 ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا۔