مزید خبریں

کوٹری: ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نے ملازمین کی تنخواہیں بند کر دیں

کوٹری(جسارت نیوز)میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر عمران گھمرو نے درجنوں بلدیاتی ملازمین کی تنخواہ بلاجواز بند کردی جس سے ملازمین کو شدید مالی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ملازمین کو روزانہ آفس بلوا کر تضحیک کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ گھنٹوں دفتر کے باہر کھڑا رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ایڈ منسٹریٹر کے ناروا سلوک کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال شروع کردی جس کی وجہ سے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ایڈ منسٹریٹر نے بلاجواز تنخواہیں بند کردیں، انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،تنخواہوں کی وصولی کے لیے روزانہ آفس کے چکر لگوا کر گھنٹوں آفس کے باہر کھڑا کیاجاتا ہے جبکہ آفس میں غیر متعلقہ افراد سارہ دن گپیں مارتے اور نجی محافل سجائے بیٹھے ہوتے ہیں اگر ملازمین کو فوری تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔