مزید خبریں

حیدرآباد میں تبدیلی کا وقت شروع ہوگیا،عبدالجبار خان

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالجبار خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حیدرآبا دمیں تعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز ہورہا ہے ، اب حیدرآباد میں تبدیلی کا وقت شروع ہوگیا ہے جس کی بنیاد سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کے تحت گھر گھر کچرا اٹھانے کے عمل سے ہوئی ہے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کا فیصلہ کیا ہوا ہے جس کے تحت کراچی میں سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں، نئی بسیں چلائی جارہی ہیں اسی حیدرآباد اور کوٹری میں بھی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے تحت کچرا اٹھانے اور صحت وصفائی کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے جدید مشینری اور سڑکیں صاف کرنے کی گاڑیاں ترکی کی کمپنی کے تعاون سے منگوائی گئی ہیں کچھ عرصے قبل ہونے والی بارشوں سے حیدرآباد سمیت دیگر علاقوں کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے جس کی بہتری کے لیے صوبائی حکومت نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی اسکیموں کی منظوری دی ہے جس پر جلد ہی کام شروع ہوگا۔