مزید خبریں

کوٹری :خیمہ بستی میں متاثرین کیلیے موبائل اسپتال قائم

کوٹری (جسارت نیوز) گلشن شہباز خیمہ بستی میں موبائل اسپتال کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈی جی ہیلتھ سندھ وقار احمد ورلڈ ہیلتھ آرگنائزر کے ڈاکٹر ارشاد اور ڈی ایچ او جامشورو ونود کمار سمیت اسسنٹ کمشنر کوٹری سمیع اللہ سنجرانی سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ عیسائی کمیونٹی کی سماجی تنظم ویجن فار کنگڈم ان پاکستان کے رہنما بشپ مشتاق نے ربن کاٹ کر موبائل اسپتال کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کو فوری طبی امداد دینے کے لیے موبائل اسپتال کا قیام خوش آئند ہے جہاں موبائل اسپتال میں 4 بیڈ سمیت ڈاکٹر اوراسٹاف ہمہ وقت طبی امداد کے لیے موجود ہوگا۔ موبائل اسپتال سے سیلاب متاثرین کو بروقت طبی سہولت میسر ہوگی موبائل ہیلتھ اسپتال دسمبر تک کام کرتا رہے گا جس کا بوقت ضرورت دورانیہ بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔