مزید خبریں

حیدرآباد:سٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کا ایس ایس پی کے اعزاز میں استقبالیہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صدر سٹی ویلفیئر آرگنائزیشن اسلم خان دیسوالی کی جانب سے ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں شاندار استقبالیہ دیا گیا۔تقریب میں ایس پی ٹریفک حیدرآباد مختار احمد سولنگی اور اے ایس پی کینٹ علینہ راجپر صاحبہ سمیت ڈاکٹرز، تاجر، صحافیوں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ صدر سٹی ویلفیئر آرگنائزیشن اسلم خان دیسوالی کی جانب سے حالیہ دنوں حیدرآباد میں رونما ہونے والی ڈکیتی کی بڑی واردات میں ملوث ڈکیتوں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور لوٹی گئی کروڑوں روپوں کی رقم کی ریکوری کی کامیابی پر ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ اور ان کی پوری ٹیم کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ دیا گیا۔ صدر سٹی ویلفیئر آرگنائزیشن نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے شہریوں کو فخر محسوس ہونا چاہیے کہ ہمیں امجد شیخ جیسا نڈر اور بہادر افسر ملا جس نے سندھ میں بڑے بڑے ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرکے سندھ کے لوگوں میں احساس تحفظ پیدا کیا جبکہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ امجد شیخ جیسا بہادر افسر ہمارا کمانڈر ہے، حیدرآباد کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات جس میں مسلحہ ڈاکوؤں کروڑوں روپے لوٹ کر لے گئے جس کے بعد امجد شیخ صاحب اور ان کی بہادر ٹیم نے دن رات ایک کرکے نہ صرف ان ڈاکوؤں کو نہ صرف کیفر کردار تک پہنچایا البتہ لوٹی گئی رقم بھی برآمد کرلی۔