مزید خبریں

لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنا حکومتی ذمہ داری ہے، راشد خلجی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی نے کہا ہے کہ لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ سماجی تنظیمیں بھی اس میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہیں جو قابل تعریف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھائی خان ویلفیئر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مشترکہ تعاؤن سے بھائی خان چاڑی پر ایک روزہ مفت طبی کیمپ برائے ڈینگی و ملیریا کا دورہ کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔طبی کیمپ میں 200سے زاید مریضوں کا معائنہ اور ادویات فراہم کی گئیں۔ تقریب میں بھائی خان ویلفیئر کے صدر عبدالطیف شیخ، جنرل سیکرٹری محمد یاسین آرائیں،سینئر نائب صدر خان آفتاب احمد خان،شعبہ خواتین کی انچارج صائقہ شفیق، یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری سید فہیم الدین، نائب صدر اول شاہد راجپوت، نائب صدر دوئم ہارون،جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ، پروجیکٹ ڈائریکٹر غلام حیدر،کوآرڈینٹر انیق راجپوت، میڈیا کوآرڈینٹر مستفیض خان، چیف آرگنائزر محمد حنیف شیخ،حسن شیخ، اللہ دیا،اشفاق قریشی کے علاوہ سماجی،علمی و ادبی شخصیت انجینئر نادر خان دیسوالی،سیکرٹری سید فہیم الدین، عبدالصمد قریشی بھی موجود تھے۔