مزید خبریں

عمران خان ہی خودمختار پاکستان دے سکتا ہے، ارسلان بروہی

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ کے صدر رئیس ارسلان خان بروہی نے عمران خان کے نا اہل قرار ہونے پر افسوس اور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بھلائی اور خودمختاری کی بات کرنے والوں کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے یا پھر نا اہل قرار دے دے دیا جاتا ہے ۔ رئیس ارسلان خان بروہی نے کہا کہ عمران خان بہادر لیڈر ہے اور وہ اس سازش کا بھی ڈٹ کر سامنا کرے گا، دوسروں کی طرح لندن نہیں بھاگے گا۔ رئیس ارسلان خان بروہی نے کہا کہ یہ لوگ اپنے پائوں پر خود کلہاڑی مار رہیں ہیں انہیں شاید عمران خان کی مقبولیت کا اندازہ نہیں ،جب عوام اپنا حق لینے پر آجائیں تو سری لنکا جیسا حال ہونے میں دیر نہیں لگتی، آج پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے، کیوں کے لوگوں کو پتا چل گیا اب عمران خان ہی ایک خودمختار پاکستان دے سکتا ہے، نا کے یہ چور ڈاکو۔