مزید خبریں

جدہ: میمن لیڈرشپ فورم سعودی عرب کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب

پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پرمیمن لیڈرشپ فورم سعودی عرب چیپٹر نے مقامی ریسٹورنٹ میں جشن آزادی اور کیک کاٹنے کی پُروقارتقریب کا اہتمام کیا۔
پروگرام کا آغاز ایم ایل ایف کی مشاورتی کونسل کے رکن رانا شوکت کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ وسلم جنرل سیکریٹری یونس عمر نے پیش۔ اسکے بعد دونوں ملکوں پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے بجائے گئے۔
مقررین میں سراج آدم جی چیئرمین ایم ایل ایف، یونس حبیب صدر ایم ایل ایف، کبیر میمن وائس چیئرمین ایم ایل ایف، طارق مدنی ایم ایل ایف ممبر، منصور شیوانی میمن ٹی وی، جاوید خیرانی ، مکہ مکرمہ سے عارف پنجابی، سلیم برما اور سینئر صحافی سید مسرت خلیل نے قومی یکجہتی اوراتحاد پر زور دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ نسل پرستی اوراستحصال کے کے رجحانات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ قوم پرستی کے جذبے کو مضبوط کیا جا ئے تاکہ قوم کو کسی بھی خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔ نیزانھوں نے ایک مخلص فلاحی ٹیم کو منظم کرنے میں سراج آدم جی کی کاوشوں کو سراہا۔
تقریر ختم کرنے سے پہلے مندرجہ ذیل ممبران کو ایم ایل ایف بیجز دیئے گئے کیونکہ وہ ایم ایل ایف یوتھ ونگ سعودیہ چیپٹر کا حصہ ہیں جن میں فرقان ایدھی، محمد انس پلا اور رئیس پٹیل شامل ہیں۔
پروگرام کے اختتام پر 75ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض چیئرمین لیڈرشپ فورم سراج آدم جی نے سر انجام دیئے انھوں نے ایک قومی نغمہ بھی پیش کیا۔