مزید خبریں

الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رنگا رنگ تقریب تقسیم انعامات

سعودی عرب کے شہر الجبیل میں الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن (جے سی اے) کے زیر اہتمام ایک شاندار رنگا رنگ تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں جے سی اے کی طرف سے سی ای او محمد علی محمد البوعنین، صدر ماجد منور، چئیرمین محمد اشتیاق وڑائچ، کمیٹی ممبران احسان الحق رضوی، محمد فخرالدین، ناصر محمود باجوہ، عبدالرزاق آفریدی، رانا شاہد، ارسلان رونکی وسیم، سرور باجوہ، ناصر محمود گجر، سہیل قریشی، عمران حسین، حسن بخاری، راشد ضیاء، فرحت محمود نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے سی اے کے چئیرمین محمد اشتیاق وڑائچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور کامیاب ٹیموں اوربہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ انھوں نے خطاب میں سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی ایف) کے صدرو چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزشہزادہ سعود بن مشعل آلِ سعود کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بہت شاندار اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے سی اے نے صدر ماجد منور کی قیادت میں بہت کم وقت میں ڈھیروں کامیابیاں حاصل کیں ہیں اور جبیل کرکٹ کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ محمد اشتیاق وڑائچ نے شاندار تقریب کے انعقاد پر کمیٹی ممبران احسان رضوی، محمد فخرالدین اور سپورٹ ٹیم عمران رضوی اورفرھاد حسین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسی لگن اور جوش جذبے کے ساتھ مل کر جبیل کرکٹ کو فروغ دینے کا عزم کیا۔ جے سی اے کے صدر ماجد منور نے خوبصورت پروگرام منعقد کرنے پرجے سی اے کی پوری ٹیم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔