مزید خبریں

خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں ،علما

ٹنڈوآدم (پ ر) خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں ،پشاور میں یوم فاروق پر عام تعطیل ،پنجاب نکاح میں ختم نبوت حلف نامہ شامل کرنے پر خراج تحسین ، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان ،پاسبان ختم نبوت سندھ،محافظین ختم نبوت ،شبان ختم نبوت ودیگر تنظیموں کی جانب سے یکم محرم الحرام کو یوم فاروقؓ اعظم منایاگیا اور کنونشنز سے خبا میں مفتی محمد طاہر مکی ،مولانا محفوظ الرحمن شمس،قاری عبدالرحمن الحذیفی ،حافظ شیر اسامہ بن طاہر،قاری محمد عارف شیخ ،مولانا عبدالمجیب ،مفتی عبدالسمیع ودیگر نے کہا ہے کہ صحابہ واہلبیت کا احترام دین اسلام کی بنیاد ہے توہین ہردوکی کفر ہے ،جس کو نہ مانناہوصحابہ کو نہ مانے لیکن توہین کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،اور برداشت کی جاسکتی ۔مفتی محمد طاہر مکی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے نکاح کے وقت ختم نبوت حلفنامے پردستخط لازمی قراردیکر مسلمانوں کی خواہش کو پورا کیا اور ذمے داری کا ثبوت دیا ،چودھری پرویز الہی کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،اور پشاور میں یکم محرم الحرام کو عام تعطیل فاروق اعظمؓ کے حوالے سے کیے جانے پر عمران خان کو بھی خراج تحسین پیش کرنا ضروری ہے۔مفتی طاہر مکی نے کہا کہ محرم الحرام میں توہین صحابہ کی روک تھا م ضروری ہے ،صحابہ اور اہلبیت اسلام کی دو آنکھیں ہیں ،دونوں کا ہونا دونوں کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی فسادات کے پیچھے قادیانی لابی کارفرماہے مسلمان اس سازش کو سمجھیں اور دور رہیں ۔کنونشنز میں مطالبہ کیا گیا کہ خلفائے راشدین کے ایام پر عام تعطیل کرکے سرکاری سطح پر منائے جائیں ،سرکاری نصاب تعلیم میں خلفائے راشدین اور عشرہ مبشرہ صحابہ پر مضامین شامل کئے جائیں۔