مزید خبریں

ٹنڈوآدم : سابق ڈسٹرکٹ اٹارنی اسحاق چشتی انتقال کر گئے

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) سابق ڈسٹرکٹ اٹارنی اسحاق چشتی 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور قانون دان سابق ڈسٹرکٹ اٹارنی سانگھڑ محمد اسحاق چشتی بیماری میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے جنہیں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ و تدفین میں ڈسٹرکٹ اٹارنی میرپور خاص سید واجد علی شاہ، ڈی ڈی پی پی طارق عزیز غوری، سابق ڈسٹرکٹ اٹارنی ملک اشرف اعوان، شیخ عبدالرشید ایڈووکیٹ، نصرت محمود گل ایڈووکیٹ، محمد نواز جویو ایڈووکیٹ، شیخ جاوید علی ایڈووکیٹ، ٹنڈوآدم بار ایسوسی ایشن کے صدر عمران بشیر آرائیں ایڈووکیٹ، عبداللہ خٹک ایڈووکیٹ، راشد علی خان ایڈووکیٹ، فیصل عزیز غوری ایڈووکیٹ، کامران عزیز غوری ایڈووکیٹ سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی مسرور احسن غوری ایڈووکیٹ، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سانگھڑ کے صدر سید توحید احمد شاہ ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی کے رہنماؤں مشتاق احمد عادل، عبدالغفور انصاری، عبدالستار انصاری ، حاجی نور حسن، انجمن تاجران ٹنڈوآدم کے صدر محمد اقبال بھٹی،حبیب خان بہلم، نوشاد شیخ،عبدالقدیر مغل نے اسحاق چشتی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت کی دُعا کی ہے۔