مزید خبریں

باڈہ: خواتین پر لاٹھی چارج کرنے پر ایس ٹی پی کا احتجاج

باڈہ (نمائندہ جسارت) کراچی غازی گوٹھ میں سندھی آبادی کو مسمار کرکے خواتین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس استعمال کرنے کے خلاف ایس ٹی پی کی جانب سے کامریڈ قادر بروہی، کامریڈ منور نوناری، اصغر نوناری، عالم بروہی اور شمس پنہور کی قیادت میں ہاتھوں میں پارٹی کے جھنڈے اور پلے کارڈز اُٹھائے پریس کلب سے حیدر چوک تک ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں جسقم، پی پی شہید بھٹو سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں دودو دیشی، فدا حسین تنیو، شہزادو لاکھیر، سرائی سوڈھو، نور محمد ساریو، امتیاز چنہ، اظہار چنہ، امیر علی منگی اور دیگر شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے پولیس اور سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت حقیقت میں سندھ دشمن ہے جس نے کراچی حیدرآباد جامشورو نوابشاہ سمیت دیگر بڑے بڑے شہروں میں غیر آبادکاری کو شناختی کارڈ اور ڈومیسائیل جارے کرکے سندھ کے نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا ہے اور غیر آبادکاری کو مستقل رہائش دے کر دھرتی کے اصل مالکان کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی گہری سازش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ووٹ بینک اور پیسوں کی لالچ میں بلڈر مافیا کے ساتھ مل کر ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن جیسے کتنے ہی سندھ دشمن منصوبے بنا کر سندھ کی سرزمین کو فلسطین بنایا اور دھرتی کے اصل ورثا کو اقلیت میں تبدیل کردیا ہے۔